پرائیوٹ پریکٹس کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر :وزیر صحت سکینہ ایتو

سری نگروزیر صحت سکینہ ایتو نے جمعے کے روز کہاکہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر سرکار کوشاں ہے۔

ان باتوں کا اظہار وزیر نے اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت میں خامیوں کو دور کرنے کی خاطر عمر عبداللہ کی قیادت میں یوٹی سرکار کام کر رہی ہے۔

وزیر صحت نے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے کہا جو کوئی بھی خلاف ورزی کرئے گا اس کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

ان کے مطابق جموں وکشمیر میں ایمرجنسی کی حالت میں کئی مریضوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں کیونکہ ان کے پاس ادویات کے لئے پیسے نہیں ہوتے ۔

انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو سلجھانے کی خاطر محکمہ صحت میں فنڈ نظام قائم کیا جائے گا تاکہ اگر ایمرجنسی میں کوئی مریض ہسپتال میں آتا ہے تو اس کا فوری طورپر علا ج ومعالجہ شروع کیا جائے۔

سکینہ ایتو نے مزید بتایا کہ امکانی برف باری کے پیش نظر اننت ناگ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس دوران ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران وہ متحرک رہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں