رام بن سڑک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق

سری نگر جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں جمعرا ت کی شام ٹیمپو ٹرولر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام چھ بجے کے قریب رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹیمپو ٹرولر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ڈرائیور کو علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت کیلاش سنگھ ولد پربھات سنگھ ساکن تحصٰل اکڑال پوگل پرستان کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں