جموںجموں وکشمیر کے اکھنور سیکٹر میں سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیاہے۔
اطلاعات کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے اکھنور کے متعدد علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی افراد نے اکھنور کے جوگی ون علاقے میں مشتبہ افراد کو دیکھا اور اس بارے میں فوج کو جانکاری فراہم کی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر ایل او سی پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ