جموں وکشمیر: کٹھوعہ میں مشکوک نقل و حمل کے بعد گولیوں کا تبادلہ، آپریشن جاری

جموں، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بالائی علاقہ بھٹوڈی میں دوران شب فوج اور ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بالائی علاقہ بھٹوڈی میں گذشتہ شب فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بھٹوڈی میں ایک عارضی فوجی کمیپ پر تعینات جوانوں نے رات کے قریب ڈیڑھ بجے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور اس پر فائر کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں