جموں وکشمیر: سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں آتشزدگی، ریکارڈ روم کو نقصان پہنچا

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں ہفتے کے روز آتشزدگی کے ایک واقعے میں ریکارڈ روم کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ سب ضلع ہسپتال مینڈھر کی پرانی بلڈنگ میں ہفتے کی صبح قریب 9 بجے آگ نمودار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم فائر ٹنڈرس، فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور ہسپتال عملے کی بر وقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور اس طرح متصل واقع ایکس رے روم اور آئی کیئر سینٹر کو نقصان پہنچانے سے بچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واردات میں ہسپتال کی ڈسپنسری کے کمرے کو جزوی نقصان پہنچا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واردات میں لاکھوں روپیے مالیت کا سامان تباہ ہوا اور کچھ ریکارڈ بھی جل گیا۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں