وادی کے کئی جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

سری نگر وادی کشمیر کے کئی جنگلی علاقوں میں ہفتے کی شام آگ نمودار ہوئی جس نے وسیع العریض جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پیشین گوئی کے عین مطابق ہفتے کی شام وادی کے کئی جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہوئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ سری نگر کے شنکریہ آچاریہ اور زبرون پہاڑی رینج میں ہفتے کی سہ پہر آگ نمودار ہونے کی وجہ سے خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

دریں اثنا کھریو اور کپواڑہ کے جنگلات میں بھی آگ نمودار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شنکریہ آچاریہ، زبرون پہاڑی رینج ، کھریو اور کپواڑہ میں آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ روز ہی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ایڈوائزری جاری کی تھی کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں اگلے سات دنوں تک آگ کی وارداتیں رونما ہونے کا امکان ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں