ہمیں امید ہے کہ ریاستی درجہ جلد بحال ہوگا : فاروق عبداللہ

سری نگرجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی درجہ بہت جلد بحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یوم جمہوریہ پر میں سب لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے بخشی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ۔ڈاکٹر فارو ق عبداللہ نے کہاکہ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر میں ملک بالخصوص جموں وکشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سٹیٹ ہڈ کی بحالی پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا:’ہمیں پوری امید ہیں کہ ریاستی درجہ جلد بحال ہوگا ۔‘انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ سرکار کوشاں ہے اور جتنے بھی وعدئے عوام سے کئے گئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں