جواہر نگر میں آتشزدگی، ڈی ایس پی زخمی، سرکاری کوارٹر کو نقصان

سری نگر، سری نگر کے جواہر نگر علاقے میں منگل کی صبح آتشزدگی کی ایک واردات میں انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) زخمی ہوگئے جبکہ سرکاری کوارٹر کو نقصان پہنچا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جواہر نگر میں منگل کی صبح اے سی بی کے ایک افسر کے سرکاری رہائشی کوارٹر سے آگ نمودار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوران اے سی بی کا افسر زخمی ہوا جس کی شناخت ہلال احمد کے طور ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افسر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے کے فوراً بعد فائر ٹنڈرس جائے وار دات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں کوارٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں