سری نگر، جموں سے کٹرا جار رہی یاتریوں سے بھری ایک بس منگل کے روز نگروٹہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن یاتری زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نگروٹہ سے جموں جا رہی ایک بس نگروٹہ کے نزدیک ایک ڈمپر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار کم سے کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بس میں یاتری سوار تھے جو شری ماتا ویشنو دیوی جی کی یاترا کے لئے کٹرہ جا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ان یاتریوں کا تعلق لکھنو سے تھا۔
یو این آئی ایم افضل