کپوارہ میں 14 ماہ سے مفرور منشیات فروش گرفتار:پولیس

سری نگر، منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے کپوارہ پولیس نے 14 مہنیوں سے مفرور ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف ایک اہم پیش رفت میں پولیس اسٹیشن لالہ پورہ نے گذشتہ 14 مہنیوں سے مفرور ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 8/20 کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 90/2023 میں مطلوب تھا۔
گرفتار شدہ کی شناخت جمیل خان ساکن دیور لولاب کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موثر کوششوں اور مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لولہ پورہ کی ایک ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کی گرفتاری علاقے میں منشیات فروشی کی لگام کسنے میں کافی حد تک مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ کپوارہ پولیس علاقے میں منیشات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں