سری نگر میں ’اے بی وی پی‘ کی ترنگا ریلی

سری نگر جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں ’اے بی وی پی ‘ کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر کے ٹی آر سی سے لے کر گھنٹہ گھر لالچوک تک ’اے بی وی پی‘ کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی جس دوران ریلی کے شرکا ہندوستان زندہ باد اور وندے ماترم کے نعرے لگا رہے تھے۔

لال چوک میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ترنگا ریلی میں شامل طلبا نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے اس ریلی کا اہتمام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس ریلی کا مقصد نوجوانوں کے اندر حب الوطنی کے جذبے کا اجاگر کرنا ہے ۔

ان کے مطابق ترنگا کی شان کی خاطر آج کی اس ریلی میں طلبا اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دریں اثنا نامہ نگار نے بتایا کہ ریلی میں اسکول وردی پہنے ہوئے کئی نابالغ بچوں کو بھی دیکھا گیا۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں