جمہوری سرکار عوام کی راحت کیلئے برسرجہد:این سی جنرل سیکریٹری

سری نگر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر کہاکہ عوامی نمائندہ سرکار بہتر اور افضل انتظامیہ کی علامت ہوتی ہے کیونکہ عوامی سرکار ہی لوگوں کے مسائل و مشکلات سے باخبر ہوتی ہے اور ان کا ازالہ کرسکتی ہے۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ عوامی سرکار کا متبادل کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام نے موجودہ سرکار کو اپنے قیمتی ووٹوں سے جس طرح کامیاب بنایا ہے اس کو آزادانہ طور پر کام کرنے کیلئے ہر سطح پر تعان دینے کی ضرورت ہے۔

ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی عوامی نمائندہ سرکار لوگوں کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے برسر جہد ہے جن وعدون کا انتخابی منشور میں ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو کم کرنا موجودہ سرکار کی اولین ترجیح ہے کیونکہ لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو اعتماد دیا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں جن مسائل کو اُجاگر کیا گیا اُس بارے میں ذکر کرتے ہوئے ساگر نے کہاکہ تمام مسائل کو متعلقہ محکموں اور وزراءکی نوٹس میں لایا جائے گا ۔

انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اُن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں پیش پیش رہیں۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں