پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک انکاونٹرشروع

جموںجموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ کے کھاری کارمرا علاقے میں جمعرات کی شام ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین اچانک تصادم شروع ہوا۔

دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کے بعد وہاں پرکافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فی الحال علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ابتدائی فائرنگ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں تاہم دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق نہیں کی۔

موصوف ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں