لیفٹیننٹ گورنر نے 3 مارچ سے جموں میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا

سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ 2025 کو جموں میں طلب کیا ہے۔

اجلاس کا آغاز پیر کی صبح 10 بجے ارکان اسمبلی سے لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔

قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا: ‘میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کی دفعہ 18(1) کے تحت عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ بروز پیر 10 بجے صبح جموں میں طلب کرتا ہوں’۔

بتادیں کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت کابینہ نے گذشتہ ہفتے لیفٹیننٹ گورنر سے مارچ کے پہلے ہفتے میں اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سفارش کی تھی۔

تاہم جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے رمضان کے مقدس مہینے کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر اعتراض کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماہ مارچ میں رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہوگا لہذا اس مہینے میں اسمبلی اجلاس کا انعقاد بیشتر ارکان اسمبلی کے لئے تکیلف دہ ہوگا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں