میر واعظ عمر فاروق کی دلی میں شاہی امام اور مفتی مکرم سے ملاقات

سری نگر، میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے جامع مسجد دہلی اور فتح پوری مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے شاہی امام سید احمد بخاری اور بعد ازاں فتح پوری مسجد کے امام و خطیب مفتی مکرم احمد سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے میرواعظ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گفتگو مسلم اتحاد اور کمیونٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں قیادت کے کردار پر مرکوز رہی۔

یہ جانکاری میر واعظ منزل نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا: ‘میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جامع مسجد دہلی اور فتح پوری مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے شاہی امام سید احمد بخاری اور بعد ازاں فتح پوری مسجد کے امام و خطیب مفتی مکرم احمد سے ملاقات کی’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے میرواعظ کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گفتگو مسلم اتحاد اور کمیونٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں قیادت کے کردار پر مرکوز رہی۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘میرواعظ نے انہیں کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے امن اور مذاکرات کے فروغ میں میر واعظ کی کوششوں کو سراہا’۔

قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں میرواعظ نے نئی دہلی میں جے کے پیس فورم کی نمائندگی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد جس کی سربراہی ستیش محلدار کر رہے تھے کے ساتھ ملاقات کی جس دوران ایک اہم پیش رفتہ ہوئی ہے۔اس دوران مہاجر کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی سربراہی میں ایک بین کمیونٹی کمیٹی(آئی سی سی) تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں