سری نگرجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کولگام میں ریٹائر فوجی اور ان کے اہل خانہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اُنہوں نے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے منظور احمد وگے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منوج سنہا نے کہا ،” میں کولگام میں منظور احمد وگے اور اُن کے کنبے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔پوری قوم دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔ اُن کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دعا گو ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اس بُزدلانہ حملے کے مجرموں کو جلد ہی کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔“
یو این آئی، ارشید بٹ