جموںجموں وکشمیرپولیس نے جیول چوک فائرنگ معاملے میں دہلی سے پانچ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔
بتادیں کہ 21جنوری کو جیول چوک جموں میں نامعلوم افراد نے گاڑی میں سوار ایک شخص پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کو اس وقت ایک اہم کامیابی ملی جب جیول چوک جموں شوٹ آوٹ کیس میں مبینہ طورپر ملوث پانچ ملزمان کو دہلی سے حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جیول چوک شوٹ آوٹ کے بعد پولیس نے ملزمان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دہلی میں پانچ ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیپال جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ دہلی سے گرفتاری کے بعد ملزمان کو جموں وکشمیر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ