سری نگرسیکورٹی فورسز نے شمالی ضلع بارہ مولہ کے آنگن پتھری رام پور علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بارہ مولہ کے آنگن پتھری رام پور علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔‘
انہوں نے کہاکہ مشترکہ آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں کے ایک ہائیڈ آوٹ سے تین اے کے رائفلیں،گیارہ اے کے میگزین، نو یو بی جی ایل گرینیڈ،دو ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا جنگی سامان برآمد کیا گیا ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ