Farooq Abdullah
Farooq Abdullah
Farooq Abdullah

ڈاکٹر فاروق عبداللہ جموں وکشمیر اسمبلی میں موجود رہے

جموں، نیشنل کانفرنس کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ بدھ کے روز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے تیسرے روز ایوان میں موجود رہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران ایوان میں نمودار ہوئے اور اسپیکر کی گیلری میں بیٹھے۔

ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور پارٹی سینئر لیڈر اجے سدھوترا ار رتن لال گپتا بھی تھے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 7 مارچ کو بجٹ پیش کریں گے جو جموں و کشمیر کا بحیثیت یونین ٹریٹری اسمبلی میں پیش کیا جانے والا پہلا بجٹ ہوگا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں