13 جولائی کے شہیدوں نے ملک کے آئین کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں: سریندر چودھری

جموں، جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے اسمبلی میں بی جے پی کی طرف سے شہیدوں کے لئے استعمال کی جانے والی زبان کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی کے شہیدوں نے ملک کے آئین، قانون اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی نے ان کے خلاف زبان استعمال کی وہ نا مناسب ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جو شہیدوں کے لئے زبان استعمال کی گئی وہ مناسب نہیں ہے، وہ شہید ہیں، انہوں نے لوگوں کے لئے لڑائی لڑی اور وہ ملک کے آئین، قانون اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے شہید ہوئے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جو آج بی جے پی نے ان کے خلاف زبان استعمال کی وہ نا مناسب ہے جو ٹھیک بات نہیں ہے’۔مسٹر چودھری نے کہا: ‘اگر ان کو مہاراجہ جی کے ساتھ اتنی محبت ہے تو ریاست اور دفعہ 370 بھی ان کی ہی دین تھا جب اس کو منسوخ کیا گیا تو اس وقت ان کو مہاراجہ ہری سنگھ کی یاد کیوں نہیں آئی’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں