سری نگر،میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے اسمبلی میں بی جے پی کے ایک رکن کی طرف سے 13 جولائی 1931 کے شہداءکے حوالے سے دئے گئے بیان کو انتہائی اشتعال انگیز اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس بیان کو حد درجہ مذموم قرا ر دیا ہے۔
میراعظ نے کہا کہ یہ عظیم لوگ جنہیں مظلوم عوام کے حقوق اور وقار کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں شہید کر دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ شہداءکشمیری عوام کی قربانیوں کی ایک علامت ہیں اور پورے جموں و کشمیر میں ان کی عزت کی جاتی ہے۔ ان کا تذکرہ ہمارے اجتماعی یادوں کا حصہ ہے اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی طرح سے بدنام کرنے کی کوششوں کی سختی سے مزاحمت کی جائے گی۔
(یو این آئی)، ارشید بٹ