سری نگر، منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک پولیس پارٹی نے ناکے کے دوران پازل پورہ کراسنگ کے نزدیک ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK02AV – 1235 کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس گاڑی سے 1.75 کلو چرس پائوڈر بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران گاڑی کے ڈرائیور تاجدار امین ولد محمد امین خان ساکن کاریوا کالونی بجبہاڑہ اور گاڑی میں سوار دوسرے شخص بلال احمد یتو ولد غلام حسن یتو ساکن گنڈ ناصر پازل پورہ کو گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گاڑی کو ضبط کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ جکے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ پولیس منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
یو این آئی ایم افضل