سری نگر، جوابدہ پولیسنگ کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پرسری نگر پولیس نےعوامی خدشات کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے تمام تھانوں میں شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی افسران کو نامزد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق یہ افسران شکایات کو دور کرنے کے لیے دستیاب رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر شکایت کی سماعت کی جائے اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پولیسنگ میں شفافیت کو تقویت ملی گی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں عوام کے اعتماد کو استحکام ملے گا۔
پولیس نے شہریوں کو مدد کے لیے اپنے متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنے کی ترغیب دی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس ایمانداری، کارکردگی اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
یو این آئی ایم افضل