سری نگر، پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت 6 ملزموں کی کروڑوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کردیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بانڈی پورہ میں 6 ملزموں کی اراضی کی صورت میں 18 کنال 1 مرلہ کی 2 کروڑ 81 لاکھ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضبطی پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 33/2022 میں عمل میں لائی گئی۔
بیان کے مطابق ضبط شدہ غیر منقولہ جائیدادوں میں سروے نمبر 1392، 1394، 1458، 1461، 1377 کے تحت محمد انور میر ولد رسول میر ساکن ہارٹینگ منتریگام کی 2 کنال 11 مرلہ زمین، عبدالرشید ڈوئی ولد الف الدین ساکن کیٹسن آلوسہ کی سروے نمبر 194, 195, 234, 388, 389, 8390 کے تحت 3 کنال 15 مرلہ اراضی،سرفراز احمد ولد محمد یوسف ساکن کیٹسن کی 3کنال 09 مرلہ،محمد یوسف ترک ولد محمد شمس الدین ترک ساکن کیٹسن آلوسہ کی 1 کنال 1مرلہ زیر سروے نمبر 03، 04، 05 ،محمد عبداللہ ولد غلام احمد ملک ساکن آلوسہ کی سروے نمبر 3904، 2091، 2092، 39168، 2318 کے تحت 6 کنال 10 مرلہ اراضی اورفاروق احمد ولد محمد رمضان گنائی ساکن آلوسہ کی سروے نمبر 2420, 2421, 2426,2430, 2351, 2352 کے تحت 06 کنال 06 مرلہ اراضی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اٹیچمنٹ کی یہ کارروائی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے متعلقہ نائب تحصیلدار اور ریونیو حکام کے ساتھ انجام دی۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کو متعلقہ دیہات کے مقامی باشندوں نے بھی دیکھا۔
یو این آئی- ایم افضل