جموں، جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں جمعہ کے روز پیش کیا گیا بجٹ غریب عوام کی بہتری کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جو لوگوں کے ساتھ وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا گیا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں اسمبلی میں عمر عبداللہ کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کے بعد باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس نے جو الیکشن کے دوران لوگوں سے وعدے کئے تھے ان سب کو بجٹ میں پورا کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘خواتین کو بااختیار بنانے سے غریبوں کے مشکلات حل کرنے تک سب کچھ اس میں ہے’۔
انہوں نے کہا کہ 2 سو یونٹ بجلی کی مفت فراہمی کا بھی ذکر ہے جس کی بات سن کو اپوزیشن کو کانٹے چھب گئے تھے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ اس بجٹ سے غریبوں کو راح محسوس ہوئی ہوگی۔
یو این آئی ایم افضل