جموں، وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ محکمہ ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر بجی بہاڑہ میں آبپاشی نہروں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے مربوط کارروائی کرتا ہے۔
وزیرموصوف رُکن قانون سازبشیر احمد ویری کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم ایک مستقل عمل ہے اور سال 2024-25 کے دوران عوام کو کُل 39 نوٹسزجاری کئے گئے۔ مزید برآں، نندی نہر سے 700 درختوں کو ہٹایا گیا۔
وزیر موصوف نے ڈیسلٹنگ اور ڈریجنگ کے بارے میں کہا کہ یہ ایک معمول کا عمل ہے جوکنورجنس پروگرام کے تحت آبپاشی کے موسم کے آغاز سے پہلے کیا جاتا ہے۔
اُنہوں نے مزید ایوان مزید بتایا کہ سری گفوارہ بجی بہاڑہ حلقے کا آبپاشی نیٹ ورک نندی اور ڈبجی نہروں پر منحصر ہے۔ اِن نہروں میں پانی کے رساواور باندھ ٹوٹے ہوئے ہیں جن پر فوری طور پر کارروائی کی جاتی ہے .
یو این آئی- ارشید بٹ