رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر جامع مسجد سری نگر میں بڑی تعداد میں نمازیوں کی شرکت

سری نگر، رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو مرکزی جامع مسجد سری نگر میں ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو تعلق باللہ، تقویٰ اور پرہیزگاری کے حصول کا ایک بہترین موقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں اللہ کی طرف سے ایک عظیم نعمت اور عنایت کی صورت میں ملا ہے

میرواعظ نے قرآن و احادیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی عظمت و برکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بابرکت مہینہ اللہ سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے،۔

ٍ انہوں نے تقویٰ یعنی اللہ کا خوف اور پرہیزگاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تقویٰ کے حصول سے ہی ہم ایک بہتر انسان بننے کے ساتھ ساتھ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مسلمانان کشمیرسے اپیل کی کہ وہ اس مقدس مہینے کو خود احتسابی، روحانی ترقی اور نیکی کے کاموں کے حصول میں گزاریں۔

اس موقعہ پر جامع مسجد میں موجود اجتماع میں خشوع و خضوع اور روحانیت کا گہرا ماحول دیکھنے کو ملا، جہاں نمازی عبادت، دعا اور مناجات میں مصروف نظر آئے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں