منوج سنہا کا عالمی یوم خواتین پر ناری شکتی کو سلام

سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم خواتین پر قوم کی ترقی کو تشکیل دینے کے لئے خواتین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف لے جائے گی۔بتادیں کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عالمی یوم خواتین پر قوم کی ترقی کو تشکیل دینے کے لئے میں ناری شکتی کو سلام پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف لے جائے گی’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ آئیے ہم ناری شکتی کو ہر شعبے میں بااختیار بنائیں اور انہیں ملک کی ترقی کے سفر کی رہبر بنائیں’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں