جموں،جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے پالی مورہ میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے کمسن لڑکی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی ۔
مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر آکر دھرناد یا جنہیں پولیس نے منتشر کیا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے پالی مورہ علاقے میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے کمسن لڑکی کو زور دار ٹکر ماری ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یا۔
متوفیہ کی شناخت 19سالہ ساریکا کے بطور ہوئی ہے۔
ادھر مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ پر آکر دھرنا دیا اور ملوث ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔
قومی شاہراہ پر دھرنا دینے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طور پر منتشر ہوئے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ