بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں 4 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مود بر آمد:پولیس

سری نگر، منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کنزر کی ایک ٹیم نے ترہامہ میں ایک ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت ہابیل یاسین ولد محمد یاسین ڈار ساکن حبہ کدل سری نگر حال ترہامہ کنزر کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 10 گرام کے قریب ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔

اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوسٹ پلہالن نے یادی پورہ کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 2.9 کلو چرس پائوڈر جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت رئیس احمد تانترے ولد محمد مقبول تانترے سساکن یادی پورہ پلہالن اور دانش احمد ڈار ساکن بشیر احمد ڈار ساکن تکیہ تاپر کے طور پر کی گئی ہے۔

وسطی ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک پارٹی نے چمبورہ گائوں میں ایک ناکے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی تحویل سے چرس جیسی 4 چھڑیاں بر آمد کی گئیں۔
گرفتار شدہ کی شناخت تنویر احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن آری گام بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ تھانوں میں مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں