بشناہ کی خوبصورتی کا کام ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ارنیا اور بشناہ کی خوبصورتی کا کام ڈِسٹرکٹ کیپکس منصوبوں کے تحت کیا جائے گا جبکہ صفائی ستھرائی کی مہم پہلے ہی میونسپلٹیوں کے ذریعے جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ معلومات جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں رکن راجیو کمار بھگت کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

اس سے قبل رُکن اسمبلی نے اپنے سوال میں بشناہ حلقے میں ارنیا اور بشناہ قصبوں کی خوبصورتی کے لئے کسی خصوصی پیکیج کے بارے میں استفسار کیا تھا۔

(یو این آئی)، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں