سری نگر، پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں دو اشتہاری مجرموں کی لاکھوں روپیےمالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس نے دو اشتہاری مجرموں کی 6 کنال اور 19 مرلہ باغ کی صورت میں اراضی زیر سروے نمبرات 2123/829 یمبرزلواری ہارون اور ہارون تجر سوپور میں منسلک کر دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیس ایف آئی آر نمبر 28/2008 زیر سکیشن EMCO 2/3،120B، 121IPC اور 7/24 آرمڈ ایکٹ سے متعلق ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد یہ کارروائی سی آر پی سی کے دفعات 82 اور 83 کے تحت سوپور پولیس کی ایک ٹیم اور محکمہ مال کے حکام نے انجام دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقے میں تخریبی کارروائیوں کے خلاف ایک اہم قدم ہے۔
یو این آئی ایم افضل