بڈگام میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر، منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے بڈگام کے مازہامہ ماگام میں ایک منشیات فروش کے 18 لاکھ روپیے مالیت کے یک منزلہ رہائشی مکان کو منسلک کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن ماگام میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات اور 68-F کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 161/2024 میں انجام دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کیس ملزم کی تحویل سے کوڈین فاسفیٹ کی 50 بوتلوں کی ضبطی کے متعلق ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس منشیات سمگلنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے عوام سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں