جموں، صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ یتو نے گلمرگ فیشن شو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شو کے ذمہ داروں کے خلاف کڑی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہ اس قسم کی چیزیں ماہ رمضان المبارک میں ہی نہیں بلکہ کسی دوسرے مہینے میں نہیں ہونی چاہئے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘گلمرگ میں جو ہوا وہ غلط ہے ماہ رمضان کا متبرک مہینہ چل ہے اس میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ کسی دوسرے مہینے میں بھی نہیں ہونا چاہئے’۔
ان کا کہنا تھا، ‘وزیر اعلیٰ نے اس میں تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی’۔
ایک سوال کے جواب کے سکینہ یتو نے کہا: ‘کوئی اس پر سیاست کرے یا نہ کرے لیکن یہ غلط ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے’۔
کٹھوعہ واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘بہت دکھ کی بات ہے لوگ دعویٰ کرتے ہیں اب یہاں یہ نہیں ہوتا ہے وہ نہیں ہوتا ہے لیکن جب ایسا ہوتا ہے تب بہت دکھ ہوتا ہے’۔
یو این آئی ایم افضل