گلمرگ فیشن شو کے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے:فیاض میر

جموں، پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی فیاض میر نے گلمرگ میں منعقدہ فیشن شو کے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس وزیر سیاحت کا بھی قلمدان ہے، پر بھی سوال اٹھتے ہیں’۔

بتادیں کہ گلمرگ میں گذشتہ روز منعقد ہونے والے فیش شو کے خلاف وادی کے سیاسی، مذہبی و سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔وزیر اعلیٰ نے چوبیس گھنٹوں کے اندراندر متعلقین کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے۔اس شو کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف پی ڈی پی لیڈر نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں اس نوعیت کا فیشن شو کرنا وہ بھی ایک ایسی ریاست میں جو ملک میں مسلم اکثریتی ریاست ہے’۔انہوں نے کہا: ‘جنہوں نے اس شو کو منعقد کیا ان کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی ہونے چاہئے’۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ”وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس وزیر سیاحت کا بھی قلمدان ہے، پر بھی سوال اٹھتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا’۔کٹھوعہ واقعے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘کٹھوعہ میں بے گناہ لوگوں کو قتل ہوا ہے، کون کر رہا ہے، اس کے پیچھے کون ہیں، اس کی انکوائری ہونی چاہئے’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں