MLAs during the Budget session of the J&K Assembly | PTI
MLAs during the Budget session of the J&K Assembly | PTI
MLAs during the Budget session of the J&K Assembly | PTI

کٹھوعہ ہلاکتوں اور گلمرگ فیشن شو پر اسمبلی میں ہنگامہ

جموں، جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیر کے روز کٹھوعہ شہری ہلاکتوں اور گلمرگ فحش فیشن شو پر ہنگامہ خیز مناظر دیکھے گئے۔

ایوان میں پیر کی صبح جوں ہی سوالات کا سیشن شروع ہوا تو ارکان اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور بلاور شہری ہلاکتوں پر بحث کا مطالبہ کیا۔

اس دوران بنی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رامیش ور سنگھ جن پر ہفتے کو حملہ ہوا، نے ایوان کے وسط میں جانے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات مارشلز نے انہیں روکا۔

اس ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے بار بار ارکان اسمبلی کو خاموش ہونے اور اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت دی لیکن انہوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

ایوان میں مسلسل خلل کی وجہ سے انہوں نے کہا، ‘ ایوان بلاور قتل پر بحث نہیں کرسکتا کیونکہ یہ اسمبلی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے’۔

انہوں نے جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 32 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوامی نظم ونسق اسمبلی کے دائرہ سے باہر آتے ہیں۔

اسپیکر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی گلمرگ فیشن شو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر بحث نہیں کی جا سکتی کیونکہ زیر تفتیش معاملات ایوان میں نہیں اٹھائے جا سکتے۔

اسپیکر نے کہا کہ ایوان بنی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رامیشور سنگھ پر ہوئے حملے کی مذمت کرتا ہے اور اس کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ کٹھوعہ کے بلاور میں ہفتے کو تین شہریوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں جو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ادھر اتوار کے گلمرگ میں ایک فیش شو منعقد ہوا جس پر یہاں سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس کا نوٹس لے کراس شو پر تحقیقات کا حکام دیا ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں