سری نگر،جنوبی ضلع پلوامہ کے کھریو پانپور علاقے میں پیر کے روز ایک نوجوان لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق کھریو کے شار شالی علاقے میں چند مقامی شہریوں نے نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی لوازمات کی خاطر ہسپتال پہنچایا۔
متوفی کی شناخت حذیف جاوید وانی ولد جاوید احمد وانی ساکن لدھو پانپور کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی- ارشید بٹ