کٹھوعہ ہلاکتیں: ایل جی انتظامیہ کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے :نائب وزیر اعلیٰ

جموں،جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے پیر کے روز کہاکہ کٹھوعہ میں شہری ہلاکتیں ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ پولیس لیفٹیننٹ گورنر کے دائرے اختیار میں ہے لہذا ایل جی انتظامیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے۔

اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار نے کہاکہ کٹھوعہ میں شہری ہلاکتوں پر ایل جی انتظامیہ کو جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ میں آئے روز ایسے واقعات کیوں رونما ہو رہے ہیں اس پر ایل جی ایڈمنسٹریشن کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

ان کے مطابق فی الحال اس معاملے پر پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ کٹھوعہ میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے کی پولیس رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

گلمرگ فیشن شو کے بارے میں جب نائب وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے گلمرگ فیشن شو کے حوالے سے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں