نیشنل کانفرنس ڈیلی ویجروں کے ساتھ نا انصافی کی ذمہ دار ہے:سنیل شرما

جموں، بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے عارضی ملازموں کے مسئلے پرنیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ملازموں کے ساتھ جو انصافی ہو رہی ہے اس کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘نیشنل کانفرنس نے ان کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا ہے اور آج ہم نے ان ملازموں کے لئے ہائوس سے واک آئوٹ کیا’۔

موصوف اپوزیشن لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا، ‘ڈیلی ویجروں نے نیشنل کانفرنس کو وعدے یاد دلانے کے لئے گذشتہ روز جموں اور سری نگر میں احتجاج کیا’۔

ان کا کہنا ہے، ‘ڈیلی ویجروں کے ساتھ جو ناانصافی، جھوٹ اور دھوکہ دہی ہو رہی ہے اس کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے، اس پارٹی نے ان ملازموں کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا ان کو نوکری پر لگا کر ان کی 2 سو، 5 سو، 6 سو روپیہ ماہانہ تنخواہ مقرر کی’۔

مسٹر شرما نے کہا، ‘لیکن لیفٹیننٹ گورنر نے ان کی ماہانہ تنخواہ 9 ہزار کرکے ان کو تھوڑی بہت راحت پہنچائی’۔

انہوں نے کہا، ‘نیشنل کانفرنس کے منشور میں ان کو مستقل کرنے کا وعدہ ہے اور کہا ہے کہ ان کو ایک سال میں مستقل کیا جائے گا لیکن جس طرح بجٹ پیش کیا گیا تو ان کے ساتھ ایک بار پھر مذق کیا گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا، ‘ہم اس مسئلے پر بحث کرنا چاہتے تھے اور سپیکر صاحب نے وقفہ سوالات کے بعد اس کی یقین دہانی بھی کی لیکن پھر ایسا نہیں کیا گیا’۔

انہوں نے کہا، ‘اب ہم نے ان ملازموں کے لئے ہائوس سے بائیکاٹ کیا’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں