سانبہ میں’ پی آئی اے‘ طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد :پولیس

جموں،جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے گاگوال سیکٹر میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک جہاز نماز غبارے کو برآمد کیا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔

دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن کے نزدیک گاگوال سیکٹر میں فوج نے ایک جہا ز نما غبارہ، جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا کو برآمد کرکے ضبط کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ غبارے کی برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر یہ غبارہ سرحد پار سے ہوا میں اڑگیاہوگا جو یہاں علاقہ میں آگراہے، تاہم پولیس ہر زاویہ سے معاملے کی چھین بین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں، جبکہ ڈرون کے خدثے کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سبھی معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں