سانبہ میں گھر گھر تلاشی، لوگوں سے پوچھ گچھ

جموں،جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں بدھ کے روز پولیس نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز سانبہ کے مالانی، رگو چیک ، چیک صدا اور بی نالہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے مکینوں سے پوچھ تاچھ کے ساتھ ساتھ ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے۔

معلوم ہوا ہے کئی گھنٹوں تک سیکورٹی فورسز نے علاقے کو کھنگالا تاہم اس دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کٹھوعہ میں تین عام شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں