نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر گریز میں 15 مارچ تک سکول بند رہیں گے

سری نگر، بھاری برف باری اور برفانی تودے گر آنے کے خطرات کے پیش نظر حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سب ڈویژن میں 15 مارچ تک تمام سکول بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اقدام تمام متعلقین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

سب ضلع مجسٹریٹ گریز مختار احمد آہنگر کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ شدید برف باری اوربرفانی تودے گرنے کے خطرات کے پیش نظر گریز سب ڈویژن کے تمام سکولوں کو 15 مارچ 2025 تک بند رکھنے کا حکم دیاجاتا ہے تاکہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے’۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے طلباء اور اسکول کے عملے کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے اسکولوں کا کام کرنا غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ افراد کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکم دیا جاتا ہے کہ گریز سب ڈویژن کے تمام اسکول 15 مارچ 2025 تک بند رہیں گے۔

تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکمنامے کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ گریز میں شدید برف باری ہوئیہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں اور کئی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرات پیدا ہو گئے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں