راجوری حادثے میں تین بی ایس ایف جوان زخمی

جموں،جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پیش آئے سٹرک کے ایک حادثے میں تین بی ایس ایف جوان شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے پھالیان میں جمعرات کے روز بی ایس ایف گاڑی کا ٹائر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹنے کی وجہ سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین جوان زخمی ہوئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں