نالہ وشیو میں لاپتہ خانہ بدوش نوجوان کی لاش برآمد

سری نگر،جنوبی ضلع کولگام میں ویشو نالہ کے نزدیک لاپتہ ہوئے خانہ بدوش نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح چند مقامی افراد نے نالہ ویشو میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت ریاض احمد بجاڑ کے طورپر کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے تین خانہ بدوش مزدور لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک کی لاش جمعرات کے روز برآمد کی گئی جبکہ مزید دو ہنوز لاپتہ ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں