سری نگر، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہولی کے پر مسرت تہوار پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ رنگوں کا یہ تہوار تمام لوگوں کے لئے خوشیاں اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سب کو رنگوں کے مقدس تہوار ہولی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار تمام لوگوں کے لئے خوشیاں اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔
دریں اثنا صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بردھی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وی کے بردی نے بھی ہولی کے پر مسرت تہوار پر لوگوں کو مبارکبا پیش کی ہے۔موصوف صوبائی کمشنر نے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘یہ تہوار لوگوں میں خوشی اور مسرت کی لہر پھیلاتا ہے’۔انہوں نے اس پر مسرت موقع پر خطے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
آئی جی پی کشمیر نے لوگوں اور جموں وکشمیر پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں کو خوشیوں، خوشحالی اور ہم آہنگی سے بھر دے۔واضح رہے کہ ہولی ہندو مذہب کا ایک بہت بڑا تہوار ہے جس کو رنگوں اور بہار کے تہوار کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔
یو این آئی ایم افضل