پاکستان: سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک، 8 زخمی

اسلام آباد، پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں ایک سڑک حادثہ میں گیارہ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

پولیس نے پیر کو یہ اطلاعدی۔ علاقائی پولیس نے بتایا کہ حادثہ صوبے کے جڑانوالہ ضلع میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس نے ایک رکشہ کو ٹکر مار دی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ پانچ دیگر اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کم از کم تین کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں