پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تجارت، فضائی اسپیس واہگہ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، پاکستان نے ہندوستانی اقدامات کے جواب میں ہندوستان کے ساتھ تجارت، فضائی اسپیس، تجارت اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان میں شائع خبر کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ہندوستان کے ساتھ تجارت اور واہگہ بارڈر بند کی جارہی ہے، ہندوستان کے لیے پاکستانی ایئراسپیس بھی بند کردی گئی ہے اور ساتھ ہی ہندوستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

نائب وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی الزامات اور فیصلے غیرذمہ دارانہ ہیں جب کہ دفترخارجہ نے گزشتہ روز ہی پہلگام واقعے کی مذمت کردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ اقدام کسی بھی طور قبول نہیں، ہندوستانی کے اقدام کے جواب میں شملہ معاہدے سمیت دیگر دوطرفہ معاہدوں پر ظرثانی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس میں ہندوستان کے کے اٹاری بارڈر کو بند کرنے کے جواب میں ہم بھی واہگہ بارڈر بند کررہے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کی جارہی ہے، اس کے علاوہ سارک ویزا ایگمشن اسکیم کے تحت جن ہندوستانیوں کو ویزے جاری ہوچکے ہیں انہیں منسوخ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھوں کےسوا ہندوستانی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر واپس جانے کا کہاگیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں ہمارے سفارتی عملے کی تعداد کم کرکے 30 کی گئی، اس کے جواب میں ہم نے بھی اسلام آباد میں ہندوستانی سفارتی عملے کی تعداد کم کرکے 30 کردی ہے۔

اسحقٰ ڈار نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہندوستان کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں