پاکستان: خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

خبراردو:پاکستان کے شہر لاہور کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچے خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جلوموڑ کے رہائشی محمد قیصر کی اہلیہ نے 4 بچوں کو جنم دیا، جن میں 2 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چاروں بچے صحت مند ہیں، بچوں کی پیدائش پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی اچھی پرورش کریں گے اور اعلیٰ تعلیم دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں نے ایک ساتھ چار بچوں کو جنم دیا تھا، بچے صحت مند تھے۔

خاتون کے تین بچے پہلے سے ہیں اور مزید چار بچوں کی پیدائش کے بعد وہ سات بچوں کی ماں بن گئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں