راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں دھماکہ،مسعود اظہر زخمی : رپورٹ

خبراردو: سوشل میڈیا پر ایسا دعوی کیا جارہا ہے کہ راولپنڈی شہر کے فوجی اسپتال میں ہوئے دھماکہ میں مسعود اظہر سمیت 10 لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں

پاکستان میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایسا دعوی کیا جارہا ہے کہ راولپنڈی شہر کے فوجی اسپتال میں ہوئے دھماکہ میں مسعود اظہر سمیت 10 لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ اتوار کی شام فوجی اسپتال میں دھماکہ ہوا تھا ۔ بیمار مسعود اظہر کا اس اسپتال میں کافی وقت سے علاج چل رہا تھا ۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ایک انسانی حقوق کے کارکن احسان اللہ میاں خیل نے الزام لگایا ہے کہ فوج نے میڈیا کو اس واقعہ کو کوور کرنے سے منع کردیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ بلیک لسٹیڈ جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر اسی اسپتال میں بھرتی ہے ، جہاں دھماکہ ہوا ہے ۔

اسپتال میں ہوئے دھماکہ میں زخمیوں اور مہلوکین کی تعداد کے بارے میں آفیشیل طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے ۔ لیکن غیر مصدقہ ذرائع نے کم سے کم 16 لوگوں کے زخمی حالت میں آئی سی ی میں بھرتی کرائے جانے کی بات کہی ہے ۔ مسعود اظہر بھی آئی سی یو میں داخل ہے ۔ فی الحال دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

نوٹ خبراردو ان دعووں کی تصدیق نہیں کرتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں