اسلام آباد، (یو این آئی): طویل انتظار اور طرح طرح کی قیاس آرا ئیوں کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے آخر کار منگل کو حلف لے لیا جیو نیوز نے بتایا کہ کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد حلف برداری تقریب میں حلف لیا صدر مملکت عارف علوی کی بجائے سنیٹ کے صدر صادق سنجارانی نے کابینہ کے اراکین کو حلف دلایا۔
مسٹرعلوی نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے سے منع کردیا تھاجس کی وجہ سے مسٹر سنجارانی نے وزرا کو حلف دلایا۔ کابینہ میں 31مرکزی وزیر، تین وزیرمملکت اور تین مشیر ہیں۔
کابینی ڈویزن نے مرکزی وزرا، وزیرمملکت اور مشیروں کی ایک فہرست جاری کی تھی، جس میں وہ شامل ہیں، جنہیں پیر کوپہلے مرحلہ میں حلف دلایا جانا تھا۔
اس سے پہلے تنظیمی معاونین کے درمیان اس بات پر غیریقینی کی صورتحال تھی کہ کیا وہ وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے، کیونکہ پی پی پی کے شریک صدر عاصف زرداری نے کہاتھا کہ ان کی پارٹی کے رکن پارلیمان وزیر کا عہدہ نہیں لیں گے۔
مسٹر زرداری نے حالانکہ بعد میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پہلے ان کے دوستوں کو جگہ دی جائے۔
پی ایم ایل۔این کے ایک لیڈر نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شہباز خان زادہ کے ساتھ‘ میں کہا کہ پی پی پی کے صدر بلاول بھٹو۔زرداری اگلے وزیر خارجہ ہوں گے حالانکہ بلاول نئی تشکیل شدہ کابینہ کے اراکین میں شامل نہیں ہیں۔